5 نومبر 2026 - 19:13
ڈیموکریٹس ایران کے ساتھ جنگ بند کر دیں گے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز + ویڈیو

کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں آنے کے بعد، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ڈیموکریٹس نہ صرف ایران کے ساتھ امریکی جنگ کے خلاف ووٹ دیں گے بلکہ اس کا بجٹ بھی بند کر دیں گے۔

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی سینئر سینیٹر برنی سینڈرز نے ـ منگل کے روز کانگریس کے ضمنی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی فیصلہ کن جیت اور ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول ریپبلکنز سے لینے کے بعد، ـ سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے ـ اس سوال کے جواب میں کہ ڈیموکریٹس ایران کے ساتھ جنگ اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے کیا رویہ اختیار کریں گے، ـ کہا کہ وہ جو کر سکتے ہیں وہ جنگ روک لینا ہے۔

سینڈرز نے کہا کہ ڈیموکریٹس یہ کام صرف قرارداد جاری کرکے ہی نہیں بلکہ جنگ کا بجٹ بند کرکے بھی کر سکتے ہیں۔

انھوں نے اپنا یہ موقف دہرایا کہ "ایران کے خلاف امریکی جنگ غیر قانونی اور امریکی آئین کے خلاف ہے"، اور کہا: اس جنگ نے "19 امریکی فوجیوں کی موت کے موجبات فراہم کئے اور ایران اور اس کے ہمسایہ ملکوں میں ہزاروں بے گناہ مردوں، عورتوں اور بچوں کی جان لی"۔

سینڈرز نے اس جنگ کے دیگر نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "اس نے ہم پر کھربوں ڈالر کے اخراجات مسلط کئے اور پٹرول کی قیمت میں شدید اضافہ ہؤا ہے۔ ہم یہ جنگ ضرور بند کریں گے۔"

امریکی سینیٹر نے کل بھی انتخابی نتائج پر ردعمل میں، ڈیموکریٹس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ اس پارٹی کو اب یہ موقع ہے کہ وہ ٹرمپ کو ان کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha